گوجرہ(نامہ نگار)ڈکیتی کی واردات کرکے فرارہو نے والے ملزمان کا مبینہ پولیس مقابلہ ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک زخمی ۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر338ج ب کا احسان الحق چک نمبر334ج ب کے قریب جا رہاتھاکہ جس کو موٹر سائیکل سوار تین نقاب پوش ڈاکوئوں نے رو ک کر80ہزار روپے چھین لئے اور فرارہوگئے واردات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ نواں لاہور پولیس نے ناکہ بندی کر لی کہ اس دوران موٹر سائیکل تین مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان پولیس پر فائرنگ شروع کر تے ہو ئے فرارہو رہے تھے۔فائرنگ رکنے پر چیک کیاگیا تو ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پایاگیاجس کا نام امان اللہ سکنہ چک نمبر275ج ب فیصل آباد بیان کیاجاتاہے۔جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر کے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے تھانہ نواں لاہور پولیس فرارہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔زخمی ملزم سے واردات میں چھینی گئی رقم اوراسلحہ برآمد کر لیاگیا۔




