فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدیقیہ قبرستان روڈپر مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ بدنام منشیات فروش آصف رضا ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے 3ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، ایس ایچ او بٹالہ کالونی نے راجہ چوک صدیقیہ قبرستان کے قریب منشیات فروش کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش آصف رضا ولد اشرف سکنہ سر سید ٹائون کو زخمی حالت گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔




