مبینہ پولیس مقابلہ میں کانسٹیبل شہید،4ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

ٹھیکری والا(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں کانسٹیبل شہید ، پولیس نے4ملزمان کو اسلحہ سمیت گر فتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ طاہر شبیر نے اے ایس آئی کاشف اور ٹیم کے ہمراہ اقدام قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے73ج ب جھپال میں چھاپہ مارا،ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،پولیس پارٹی کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ،دو طرفہ فائرنگ کے دوران ملزمان کی گولی سر میں لگنے سے کانسٹیبل ابرار علی شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا یہاں دوران علاج کانسٹیبل ابرار شہید ہوگیا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان بلال، حنان،حماد،زبیرکو پسٹل سمیت گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں