جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ صدر پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ریکارڈ یافتہ 1 ڈاکو کو حراست میں لے لیا ساتھی فرار ہو گیا، تفصیلا ت کے مطابق تھانہ صدر کی حدود خانوآنہ چوک میں پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار نقاب پوش مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا مگر انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی اور مکوانہ کی جانب فرار ہو گئے اطلاع پر اے ایس آئی افضال ہرل مزید نفری کے ہمراہ پہنچ گئے پولیس نے مبینہ مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ریکارڈ یافتہ 1 ڈاکو کو حراست میں لیکر ہسپتال منتقل کیا پولیس کے پکڑے جانیوالے ڈاکو کی شناخت باسط 239 ر-ب کے نام سے ہوئی ہے اور اسکے خلاف ڈکیتی راہزنی ناجائز اسلحہ 23 سنگین مقدمات درج ہے اور پولیس کو عرصہ دراز سے مطلوب تھا پولیس نے زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ڈاکو کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




