کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط سنیما میں دکھانا دل کو خوش کرنے والی بات ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ٹوٹا ہوا دل کی مرکزی کاسٹ آغا علی، نازش جہانگیر اور آریز احمد نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ایک سوال کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ مجھے ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنا پسند ہے، نازش جہانگیر نے ڈراموں کا نام لیا ہے جبکہ آریز احمد نے فلم کا انتخاب کیا۔آریز احمد نے کہا کہ یہ بھی اچھا ہے کہ جو ڈرامہ ہٹ ہوجائے ان کی آخری قسط سنیما میں دکھایا جائے۔جواب میں آغا علی نے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے کہ اپنے آپ کو بڑی اسکرین پر دیکھنا ہے، اور یہ خود دل کو خوش کرنے والی بات لگتی ہے۔میزبان ندا یاسر نے کہا کہ سنیما میں ہمیشہ وہ ڈرامے چلے ہیں جن کی ریٹنگ تھی، نازش جہانگیر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دو ایسے ڈرامے بھی چلے ہیں جن کی ریٹنگ نہیں تھی لیکن یہ ایک اچھا ٹرینڈ ہے کہ سنیما میں آخری قسط دکھائی جائے۔آریز احمد نے کہا کہ لیٹ نائٹ شوٹنگ کرنا پسند ہے، نازش نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ 12 بجے دوپہر کو شروع ہو اور رات 8 بجے اپنے گھر میں ہونا چاہیے، کچھ دن لیٹ نائٹ بھی چل جائے میں صبح شوٹنگ کرنا پسند نہیں کرتا۔میزبان نے کہا کہ آپ مارننگ شو میں کبھی تاخیر سے نہیں آئے جواب میں آغا علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں کبھی سو کر آیا ہی نہیں رات بھر جاگتا ہوں تو صبح وقت پر شو پر پہنچ جاتا ہوں۔




