فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریڈیوFM93 کے ہفتہ وار پروگرام ”پنجاب رنگ” کی میزبان محترمہ طلعت ناہید سندھو (جوکہ بیمار تھیں) رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحومہ کی نمازجنازہ آج 7 جون بروز اتوار کو بعدازنماز عصر ساڑھے پانچ بجے زینب مسجد سوساں روڈ پر ادا کی جائے گی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔




