محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر فوگ گینن استعمال کئے جائینگے

لاہور ( بیورو چیف)محرم الحرام کے دوران شدید گرمی سے بچائو کے لیے پنجاب کے بڑے اضلاع میں فوگ کینن تعینات کیے جائیں گے۔عزاداروں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے 15فوگ کینن استعمال کیے جائیں گے، لاہور میں 4فوگ کینن مختلف جلوس روٹس اور اہم مقامات پر لگائے جائیں گے، ملتان، جھنگ، چنیوٹ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک فوگ کینن تعینات کیا جائے گا۔سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی فوگ کینن فراہم کیے جائیں گے، جلوسوں کے راستوں پر پانی کا چھڑکائو کر کے درجہ حرارت کم کیا جائے گا۔فوگ کینن کے ذریعے عزاداروں کو گرمی سے ریلیف فراہم کیا جائے گا، محرم الحرام کے دوران عوامی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے جبکہ گرمی اور گردوغبار کے اثرات کم کرنے کے لیے فوگ کینن آپریشن جاری رکھا جائے گا۔محکمہ ماحولیات کی جانب سے محرم میں عزاداروں کے لیے خصوصی ریلیف اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں