محسن نقوی کے بیان پر (ن)لیگ مکمل خاموش

اسلام آباد (عظیم صدیقی) وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک وزیرداخلہ محسن نقوی کے بیان پر باضابطہ پالیسی ردعمل دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔ گزشتہ روز جاتی امرا میں شریف فیملی کی بیٹھک کے بعد میڈیا بیان نہ دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔ البتہ لیگی وزراء کی طرف سے فرداً فرداً وزیراعظم پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ وزیرداخلہ سے پوچھیں کہ کابینہ ممبر ہونے کے باوجود کابینہ اجلاس سے باہر حساس ترین موضوع پر کیوں اظہار خیال کیا یہ ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ 28 ویں ترمیم کی نوک پلک درست کی جا رہی ہے۔ یہ نوک پلک درستگی کا کام وزارت قانون پارلیمانی امور نہیں بلکہ ”کوئی اور” کر رہا ہے۔ ڈرافٹ مکمل ہونے پر وزیراعظم کو آگاہ کیا جائیگا۔ رواں سال کے آخر سے پہلے سارا عمل مکمل ہونا ہے نئے صوبے اسمبلیاں بیوروکریسی سیٹ اپ ودیگر پر کام جاری ہے جو اگلے چند ہفتوں میں سامنے آ جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں