محلہ حفیظ پارک گوجرہ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

گوجرہ(نامہ نگار)محلہ حفیظ پارک کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔میونسپل کمیٹی ڈنڈے کے زور پر واٹر بلوں کی وصول کر تی ہے مگر پانی آنے کا نام نہیں لے رہا۔افسران علم میں ہو نے کے باوجودبڑی ڈھٹائی سے سنی ان سنی کر رہے ہیں۔شہری میونسپل کمیٹی افسران کی ہٹ دھرمی پر سراپا احتجاج بن گئے۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ حفیظ گلی نمبر1کے رہائشییوں نے مقامی صحافیوں کو بتایاکہ میونسپل کمیٹی کی طر ف سے شہریوں سپلائی کیاجانے والاپانی عرصہ2ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑ رہاہے جبکہ میونسپل کمیٹی کے افسران کو بار بار شکایت درج کرائی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اور افسران کے کانوں پر جوںتک نہیں رینگ رہی اورمتعلقہ حکام جان چھڑانے کے لئے موٹر جلنے کا بہانہ کررہے ہیں جو دو ماہ گزرنے کے باوجود درست نہیں ہورہی ہے جس سے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو تاجا رہاہے ۔علاقہ کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لیتے ہو ئے ان کے علاقہ میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کامطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں