لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے نوجوان بیٹر محمد حارث، بابر اعظم کی تعریف کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اوپنر بیٹر محمد حارث نے لکھا کہ کنگ کی ٹیسٹ کپتانی میں واپسی ہوگئی، بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کی شاندار خبر دیکھی۔انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا وقت آنے والا ہے۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حارث کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ اصلی والا حارث ہے؟دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ بابر کے کپتان بنتے ہی پالش شروع کردی۔




