وزڈن (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ویرات کوہلی کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بیٹر قرار دے دیا۔وزڈن سے حالیہ گفتگو میں 34 سالہ فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ویرات کوہلی میرے کیریئر کے مشکل ترین بیٹر میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے بولنگ کی، وہ دبا میں شاندار اننگز کھیلتے ہیں اور میچ فنش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت عظیم ترین بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور شین واٹسن کو بھی مشکل ترین بیٹر قرار دیا لیکن ویرات کوہلی کو فہرست میں انہوں نے پہلے نمبر پر رکھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرویو میں ویرات کوہلی سے کہا گیا تھا کہ وہ کسی مشکل ترین بولر کا نام لیں تو انہوں نے بھی عامر کا ہی نام لیا تھا۔یاد رہے کہ محمد عامر اور ویرات کوہلی کئی بار مدمقابل آچکے ہیں۔




