فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نو سر باز نے محکمہ تعلیم میں بھرتی کروانے کا جھانسہ دیکر سادہ لوح شہری کو 4لاکھ سے محروم کر دیا، تفصیل کے مطابق چک جھمرہ علاقہ111ج ب کے رہائشی احتشام نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کے واقف کار ملزم مشرف خان نے محکمہ ایجوکیشن میں بھرتی کروانے کیلئے4لاکھ کی رقم وصول کی اور حسب معاہدہ بھرتی نہ کروایا اور نہ ہی رقم واپس کی ، مطالبہ کرنے پر لیت و لیت کے بعد رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گیا ، پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔




