لاہور (بیوروچیف) وزارت ریلویز نے گریڈ 20اور19کے پانچ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کے افسران میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی وقار احمد شاہد کو چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلویز ہیڈ کوارٹر،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ عمران حیات خان کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور فرمان غنی کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر ،گریڈ 19کے افسران میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمود الرحمن لکھو کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ جبکہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر جمشید عالم کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی تعینات کر دیا گیا۔




