ماموں کانجن (نامہ نگار) آبادی دربار پیر ماموں رحمتہ اللہ علیہ سے محکمہ صحت کے ریٹائرڈ ملازم محمد اصغر بگھیلا کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور چراکر لے گئے اس سے قبل بھی اس بستی سے دو موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں مگر پولیس کوئی ایک بھی موٹر سائیکل ڈھونڈ سکی نہ ملزموں کا سراغ لگا سکی ہے بتایا گیا ہے کہ اصغر بگھیلے کا بیٹا کاشف سبز منڈی سے دہی لیکر واپس آیا اور موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کردی جو نامعلوم چور لیکر چلتے بنے۔




