مخالفین کو پھنسانے کیلئے خود کو گولیاں مارنے والا ساتھی سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مخالفین کو پھنسانے کیلئے خود کو گولیاں مارنے والے کا ڈرامہ فلاپ’ ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ملک عمران نے ڈرامہ رچانے والے زخمی نوجوان اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں عمران مسیح کو گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہونے کے واقعہ پر ایس ایچ او بٹالہ کالونی ملک عمران ہسپتال پہنچے تو مضروب عمران مسیح کو مشکوک پا کر بازپرس کی تو اس نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے مخالفین کو مقدمہ میں پھنسانے کیلئے اپنے دوست انوش مسیح سے مل کر ڈرامہ رچایا اور انوش مسیح نے عمران مسیح کی ٹانگوں میں فائر مار کر بری طرح زخمی کر دیا تھا۔ تاہم پولیس نے مضروب عمران مسیح کے ساتھی ملزم انوش مسیح کو قابو کر کے بازپرس کیا تو اس نے بھی اعتراف جرم کرتے ہوئے پسٹل برآمد کروایا۔ بٹالہ کالونی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں