مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ ،3افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 3افراد کو لہولہان کر دیا’ مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے اقدام قتل کے تحت کارروائی شروع کر دی۔ نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر2 میں معمولی جھگڑے پر ملزمان علی وغیرہ نے چھریوں کے وار کر کے فیصل ریاض کو لہولہان کر دیا۔ سمن آباد کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی آصف موٹرسائیکل پر نیاموآنہ منڈی جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ جبکہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 463 گ ب میں پرانی دشمنی کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نبیل احمد ولد اکرام کو بری طرح زخمی کر دیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں