مختلف کمپنیوں کے سٹکر لگا کر جعلی موبائل آئل تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف کمپنیوں کے سٹیکر لگا کر جعلی موبل آئل تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا، بھاری مقدار میں جعلی موبل آئل برآمد’ ڈجکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شہباز کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے سب انسپکٹر عبدالستار نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی گائوں 263رب میں جعلی موبل آئل تیار ہو رہا ہے، جہاں پر مختلف کمپنیوں کے سٹیکر لگا کر جعلی موبل آئل شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ جسکی وجہ سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں جس پر پولیس پارٹی کے ہمراہ شہباز کے یونٹ پر کامیاب چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں جعلی موبل آئل کے ڈبے برآمد کر لئے جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کئے جاتے تھے۔ پولیس نے کاپی رائٹ ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں