کمالیہ(نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت ندیم عباس قمر نے سیلاب سے متاثرہ علاقے چک 741 گ ب کمالیہ کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے راوی میں آنے والا سیلابی ریلا تو گزر گیا لیکن اپنے پیچھے تباہی کے ایسے نقوش چھوڑ گیا ہیں جو تاحال باقی ہیں۔ پورے کے پورے گاں اور کھیت اب تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔انہوں نے مخیر حضرات اور پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں اور ان تک راشن اور ادویات پہنچائیں۔




