کراچی (شوبز نیوز) تھریز انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ڈرامہ سیریل درِ نجات کی پہلی قسط یکم اگست کو نشر کی جائے گی۔ڈرامہ سیریل درِ نجات کے ٹیزر پہلے ہی مقبول ہوچکے ہیں اب شائقین ڈرامے کو جمعہ اور ہفتے کی رات 8 بجے دیکھ سکیں گے۔ڈرامے کی کاسٹ میں شہریار منور، درفشاں سلیم، سحر ہاشمی، رومیسا خان، نمیر خان، ثانیہ سعید، صبا حمید، محمود اسلم، دانیہ انور، نادیہ افگن ودیگر شامل ہیں۔درِ نجات کے پروڈیوسرز سلمان اقبال، سونیا خان اور شہریار منور ہیں۔




