مدینہ ٹاؤن ،نعمت کالونی میں گرینڈ آپریشن،غیر قانونی گیٹ ختم کردئیے گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محترمہ عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ مدینہ ٹائون’ نعمت کالونی میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گلیوں میں لگائے جانیوالے غیرقانونی گیٹ کو اکھاڑ دیا اور راستے شہریوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیئے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے کہا ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور شہروں کے بعض علاقوں میں گلی’ محلوں میں لگائے جانیوالے غیر قانونی گیٹوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے تاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی گزرگاہوں کو بند کرنا اچھی بات نہیں ہے او رانہوں نے گزشتہ روز مدینہ ٹائون اور نعمت کالونی میں انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ ہیوی مشینری کے ذریعے گلی’ محلوں کے باہر لگائے جانے والے 25 غیر قانونی گیٹ کو اکھاڑ دیا۔ راستوں کو کلیئر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ گلی محلوں میں گیٹ کو ختم کر دیں اور گھروں کے باہر پختہ تجاوزات کو بھی ختم کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں