اسلام آباد (عظیم صدیقی) پاک افغان چین سہ فریقی امن مذاکرات اڑمچی میں نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے جس کے بعد بنوں میں دہشتگردوں نے پولیس تھانے کو نشانہ بنایا اسطرح جنگ بندی ختم ہونے کی وجہ سے پاکستان نے کابل ننگرہار اور 5 دیگر مقامات کو نشانہ بنا کر درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ صورتحال ایک بار پھر حددرجہ تشویشناک ہو گئی ہے اور اسی کشیدگی میں پاک بھارت سرحد پر بھی حالات حساس ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے کشمیر میں ایک بھارتی جاسوس ڈرون گرا دیا ہے۔ جودھپور سرینگر میں فضائی سروس گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو مہم جوئی سے باز رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب کی بار کچھ کیا گیا تو کلکتہ ممبئی تک پہنچیں گے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے بھی بھارتی فوجی چوکیوں اور تیاریوں کا دورہ اور جائزہ لیا ہے




