مریدکے(نامہ نگار)مریدکے کی آبادی کھٹیالہ میں غیرت کے نام پر 19سالہ دوشیزہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ،پولیس نے مقتولہ کے والد اور والدہ کو گرفتار کرلیا ۔بتایا جاتا ہے کہ 19سالہ نیلم چند روز قبل گائوں کے عدیل نامی نوجوان کیساتھ گھر سے چلی گئی جسے پنچائت کے ذریعے اسکے والدین گھر لے آئے اور اپنی موجودگی میں بیٹے رضوان کے ذریعے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،پھر قتل چھپانے اور خفیہ طور پر دفن کرنے کی کوشش کی جسکی اطلاع ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے رضا عباس کو ملی جنہوں نے چھاپہ مار کر مقتولہ نیلم کے باپ دلدار ماں فضیلت کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولہ کا بھائی رضوان فرار ہوگیا پولیس کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شہباز کی مدعیت میں زیر دفعہ 302/311/109/34کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔




