مریم نواز نے بس کنڈیکٹر کی معافی کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور ( بیوروچیف)لاہور میں خاتون کو دھکے دینے کے واقعے پربس کنڈیکٹر علی رضوان نے معافی مانگ لی جس کی ویڈیو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ ویڈیو بیان میں کنڈیکٹر علی کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ جو سلوک اس نے کیا وہ انتہائی غلط تھا، میں اپنے سلوک پر شرمندہ ہوں اور پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں آئندہ کبھی کسی کے ساتھ ایسا رویہ نہیں رکھوں گا۔ لاہور پولیس نیسپیڈو بس میں خاتون کو دھکے دینے اور بدسلوکی کرنے والے کنڈکٹر کو وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس پر عمل درآمد کرتے ہو ئے گر فتار کر لیاتھا،کنڈکٹر کی جانب سے خاتون کو دھکے دینے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے نوٹس لے کر ڈی آئی جی فیصل کامران کو کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے الیکٹرو بس میں خاتون مسافر کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور دھکے دینے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت جاری کی، انہوں نے ہدایت کی تھی کہ صرف نوکری سے فارغ کرنا کافی نہیں ہے، عوام کو دھکے دینے کے لیے ملازم نہیں رکھا گیا بلکہ متعلقہ کنڈکٹر کو خاتون کے گھر لے جا کر سب کے سامنے معافی منگوائی جائے۔ یہ بھی پڑھیں:فیشن ڈیزائنر و پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے کیس میں اہم پیشرفت وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے بس کنڈکٹر کو پہلے ہی ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا اور وزیر اعلی کی ہدایت پر لاہور پولیس نے مقرر کردہ دو گھنٹے کے نوٹس سے سوا گھنٹہ پہلیملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں