مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم

کمالیہ(نامہ نگار)مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ چیچہ وطنی روڈ پر ایک مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں