صفدرآباد(نامہ نگار)گائوں تترانوالہ کایونس مسیح ڈاکوئوں کے گھیرے میں آکر لٹ گیا۔ اطلاعات کے مطابق چک نمبر 115 تترانوالہ کا یونس مسیح کوٹ نکہ روڈپراپنے بیٹے وقاص کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سانگلہ ہل سے تترانوالہ جا رہا تھا کہ تترانوالہ سٹاپ کے قریب نا معلوم ملزمان نے انہیںروک کرگن پوائنٹ پر 23500 روپے نقدی اور 2 موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔




