جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ سٹی سے آدھا کلو میٹر کے فاصلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2دوستوں کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق گلشن عزیز ٹان کا رہائشی ہارون ولد کاظم اپنے دوست اعجاز ولد ریاض ساکن شیرازی پارک کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بینظیر پارک لنک روڈ پر آ رہے تھے کہ تھانہ سٹی سے آدھا کلو میٹر کے فاصلے پر واقع اسلام پورہ موڑ کے قریب ابوبکر اور فلک شیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے دونوں زخمیوں کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔




