ساہیوال(بیورو چیف ) ڈاکو مسافر خاندان ،دوکانداروں سے چھ لاکھ 31ہزار500 روپے نقدی ،زیورات اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو گن پوائنٹ پرچک 53 پا نچ ایل میں محمد حنیف اس کی بیوی اور بھابی جب لاہور سے ٹرین سے اتر کراپنے گھر جا رہے تھے 19 ہزار روپے نقدی خواتین سے ایک لاکھ روپے کے زیورات ۔کشتی سٹاپ پر محمد نعمان دوکاندار اس کی والدہ اور بہنوئی موٹرسائیکل سواروں سے نقدی زیورات چار لاکھ 25 ہزار روپے۔ پل نہر ایل بی ڈی سی موٹرسائیکل سوار اللہ دتہ سے نقدی ،موبائل 10 ہزار روپے۔ چک 39 بارہ ایل میں مزمل منان دوکاندار سے اس کی دوکان سے 25ہزار00 5روپے نقدی۔چک133 نو ا یل کے قریب محمد سلیم لوڈر رکشہ سوار محمد حبیب، علی رضاجب سبزی منڈی جارہے تھے تو ر وک کر 52ہزار روپے نقد ی ،موبائل لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔




