بیت المقدس ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوگیا، مسلمانوں نے بیت المقدس کا رخ کرلیا ہے۔مسجد اقصیٰ میں 70 ہزار مسلمانوں نے نماز عشا اور تراویح ادا کی، ہر سال ہزاروں مسلمان رمضان کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ پہنچتے ہیں۔رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔




