فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت واحترام سے منا رہی ہے، اس موقع پر چرچز’ مسیحی عبادت گاہوں’ آبادیوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے 2400 سے زائد پولیس کے افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایسٹر ڈے کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے فیصل آباد میں 339 چرچز’ 13پارکس اور 86پوائنٹس پر پولیس افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ مسیحی عبادت گاہوں’ رہائشی علاقوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی کیلئے 42 موبائل گشت’ 20 ایلیٹ فورس’ 84 ایگل سکواڈ اور 45 ڈولفن کی ٹیمیں پٹرولنگ گشت کر رہی ہیں جبکہ مسیحی عبادت گاہوں اور رہائشی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر سے چیکنگ کی۔ تاہم مسیحی برادری عبادت گاہوں میں مذہبی جوش وخروش سے آج اپنا ایسٹر ڈے منا رہی ہے اور ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحال کیلئے دعائیں کیں۔




