فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدہ کا پرجوش انداز میں خیر مقدم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران،علماء کرام اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔شرکا نے کہاکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے لئے نئے باب کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر مسلم اتحاد اور اجتماعی سلامتی کا علمبردار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امن، سلامتی اور استحکام لائے گا۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے اور وطن عزیز کی ترقی کی دعا بھی کی گئی۔




