مشتعل افراد نے1بھائی قتل،دوسرے کی ٹانگیں کاٹ دیں

ماموں کانجن (نامہ نگار) زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی،ایک شخص قتل دو افراد شدیدزخمی ،زخمی شخص کی ٹانگیں کاٹ دی ،ملزم موقع سے فرار پولیس تھانہ ماموں کانجن نے 14افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا’ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گائوں 494گ ب میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا فائرنگ کے نتیجہ میں محمد امین ولد احمد بھونا نہ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے بھائی ارشد ولد احمد کی کلہاڑیوں سے ٹانگیں کاٹ دی گئی نواب فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی۔ ایچ۔ کیو ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا گیا واقع کی اطلاع پاکر ایس پی تاندلیانوالہ طاہر کچھی اور ڈی ایس پی تاندلیانوالہ اعجاز بٹ’ ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن عمران جاوید بسرا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں