مشتعل شخص کی اندھا دھند فائرنگ،25سالہ خاتون قتل

سرگودھا(بیورو چیف)سرگودھا میں مسلح شخص نے بازار میں فائرنگ کر کے 25 سالہ شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کوٹ مومن کے مین مسلم بازار میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے محلہ شاہی مسجد کی 25 سالہ شادی شدہ خاتون سفینہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں