کراچی (سپورٹس نیوز) مصر کے سلمان خلیل نے پاکستان کے ناصر اقبال کو شکست دے کر پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں مصر کے نمبر تین سیڈ سلمان خلیل نے پاکستان کے ناصر اقبال کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دے دی۔مصر کے سلمان خلیل نے 12-14، 3-11 اور 11-13 سے کامیابی حاصل کی۔




