مصطفی رمدے کی شاہد اقبال گجر ملک شریف سے ملاقات

کمالیہ(نامہ نگار)سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری مصطفی رمدے سے رمدے ہاس کمالیہ میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر اور سابق چیئرمین بلدیہ کمالیہ ملک محمد شریف نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیاسی صورتحال اور علاقے کے مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملکی و علاقائی حالات اور عوامی مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں