فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، ملاوٹی و مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والے دو بھائیوں سمیت3افراد گرفتار،ایک ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت دودھ کو تلف کر دیا،تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر سجاد حسین نے بتایا کہ محلہ عثمان غنی میں مختلف ملک شاپس کا معائنہ کرنے کے دوران جنید اقبال اور ملازم حسین کی شاپ کا معائنہ کیا تو وہاں پر بھاری مقدار میں غیر معیاری، ملاوٹی دودھ پایا گیا جس پر دونوں بھائیوں کو حراست میں لیکر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے جھنگ روڈ پر ناکہ لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ملزم اقبال کی گاڑی کو چیک کیا تو ایک ہزار لیٹر سے زائد دودھ غیر معیار ی اور ملاوٹی پایا گیا جس پر فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے ایک ہزار لیٹر سے زائد دودھ کو تلف کر دیا۔




