معاشرہ آج بھی عمر کے معاملے میں خواتین کیساتھ سخت رویہ رکھتا ہے’ ملائکہ اروڑا

ممبئی (شوبز نیوز) معروف بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے فلم انڈسٹری میں مردوں اور عورتوں کیلیے عمر اور خوبصورتی کے مختلف پیمانوں پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا نے حالیہ انٹرویو میں اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ کس طرح خواتین اداکاراں کو عمر بڑھنے پر مسلسل تنقید اور جانچ پرکھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ملائکہ اروڑا نے اپنے 30 سالہ طویل فلمی کریئر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وقت کے ساتھ خوبصورتی کے معیار تو بدل گئے ہیں لیکن معاشرہ آج بھی عمر کے معاملے میں خواتین کے ساتھ زیادہ سخت رویہ رکھتا ہے۔انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین سے تو مسلسل عمر، خوبصورتی اور دلکشی کے بارے میں پوچھا جاتا ہے لیکن مردوں سے کبھی ایسے سوال نہیں ہوتے۔ایک عورت سے ہمیشہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ بتائے کہ کیا وہ اب بھی خود کو خوبصورت محسوس کرتی ہے؟ یا اس عمر میں اسے کیسا لگتا ہے؟ مردوں کو کبھی ان حالات سے نہیں گزرنا پڑتا۔ملائکہ اروڑا کا کہنا تھا کہ میرے کیلیے زندگی صرف ظاہری شکل و صورت کا نام نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں