معاشی اصلاحات کی رفتار تیز کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ سے برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او)کے ڈائریکٹر برائے ترقیاتی امور سام والڈاک نے یہاں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، جاری ترقیاتی اقدامات اور پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پالیسیوں بشمول موبائل پالیسی، صنعتی پالیسی اور معاشی مسابقت کو بڑھانے و پائیدار نمو کو فروغ دینے والے دیگر اقدامات کے لیے حکومت کی جاری کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔سام والڈاک نے ٹیرف پالیسی اصلاحات پر حکومتی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور مختلف شعبوں کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا۔ انہوں نے اہم شعبوں میں جاری تعاون کے ذریعے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی حمایت کے لیے برطانیہ کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے اسٹریٹجک انیشیٹو یونٹ (ایس آئی یو)کے لیے ایف سی ڈی او کے قیمتی تعاون کو سراہا جو مربوط ڈیلیوری میکانزم کے ذریعے پالیسیوں کے نفاذ کو مضبوط بنا رہا ہے۔ انہوں نے ادارہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں گورننس ریفارمز یونٹ کی معاونت پر بھی ایف سی ڈی او کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں