انقرہ (سپورٹس نیوز) برازیل کے سابق معروف فٹبالر روبرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی خبریں ان دنوں ترک میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ترکی کے کئی اخبارات جن میں حبرلر بھی شامل ہے میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ 53 سالہ روبرٹو کارلوس نے تقریبا چار ہفتے قبل برازیل میں مسلم کمیونٹی کی معروف شخصیت شیخ جہاد حمادہ سے ملاقات کی تھی اور کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔




