معروف شاعر و ادیب ایم ایس عابد کیلئے اعزازی شیلڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے معروف شاعر و ادیب”گڈی تو منگا دے تیل میں پواندی آں ” کے خالق ایم ایس عابد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے اپنے دفتر میں مدعو کرکے اعزازی شیلڈ سے نوازا۔اس موقع ڈپٹی کمشنر نے ان سے ان کا تازہ کلام بھی سنا اور ان کو شاعری کی کتب شائع کرنے پر مبارکباد بھی دی۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس عابد ایک ایسے تخلیق کار ہیں جن کا کام ان کی صلاحیتوں کو معاشرے میں اجاگر کرتا ہے۔ایم ایس عابد کی ایک کتاب بغیر نقطے کے اور دوسری بغیر الف کی شاعری پر مشتمل ہے ان کا پہلا مجموعہ کلام ” جدا ہونا ضروری تھا” کو ادبی حلقوں میں کافی پذیرائی ملی تھی ان کی ایک اور کتاب ” درد کے سلسلے بھی شاہکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں