لاس اینجلس (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے بھارتی شہریت کی پیشکش پر ایسا جواب دیا ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔سجاد علی 90 کی دہائی سے موسیقی کی دنیا میں سرگرم ہیں اور اپنی منفرد آواز اور لازوال گانوں کے باعث عالمی سطح پر پہچان رکھتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق سجاد علی گزشتہ چند برسوں سے لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔ان کے ایک قریبی دوست نے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ایک ڈکیتی کے واقعے کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔




