معرکہ حق میں پاکستان کی فتح تا قیامت یاد رکھی جائیگی، عطاء تارڑ

اسلام آباد ( بیوروچیف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کی جنگی، سفارتی اور بیانیہ کے محاذ پر فتح تاقیامت یاد رکھی جائے گی، معرکہ حق میں کامیابی سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ لوک ورثہ میں وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے زیر اہتمام معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص سے منسوب تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں