معرکہ حق کا 1سال مکمل ہونے پر 9مئی کو ریلی نکالی جائیگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ہم افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے 9 مئی عصر کی نماز کے بعد معرکہ حق کے شہیدوں اور غازیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک عظیم الشان ریلی بعنوان ”ہم ہیں بنیان المرصوص سیسہ پلائی ہوئی دیوار”نکالی جائے گی جس کا اختتام ڈی گرانڈ کے کارنر پر ہوگا’ریلی میں پی پی114 سے ہزاروں کی تعداد میں محب وطن ریلی میں شرکت کریں گے’ ان خیالات کا اظہار سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر معرکہ حق کو شایان شان منانے کیلئے منعقدہ مشاورتی اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں پی پی 114 چیئرمینز’ وائس چیئرمینز’ جنرل کونسلرز’ یوتھ کونسلرز’ سوشل میڈیا ونگ’ وکلاء ونگ’ لیبرونگ اورتمام مکتبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی’ اجلاس میں صدر پی پی 114 رانا عثمان منج’ رائے عرفان حیدر کھرل’ ا توصیف نواز خان’ رانا عمران خاں’ ڈاکٹر شوکت چشتی’ چوہدری لیاقت کمبوہ’ ڈاکٹر فضل قدیر’ چوہدری نبیل افضل گجر’ رانا مجاہد’ میاں نجیب پپو’ ملک امجد جمال’ میاں عابد’ دلشاد نیازی’ عطر چندیل’ ملک سودی’ میاں فیاض’ میاں رشید’ رانا عطاء محی الدین’ رمضان بائوجٹ’ میاں شہزاد’ لیاقت غفاری’ چوہدری ریاض قصائی’ عمانویل غوری’ رانا جابر جنجوعہ’ محمد نوید’ چوہدری مکرم گجر’ فہد رامے’ شفیق جیلانی’ میاں الیاس’ انور انصاری’ اعظم بٹ’ شاہد رحمانی’ ملک لکی’ رانا وقار’ میاں طاہر سلیم’ مہر رزاق’ شیخ رضوان’ ندیم چاندی’ سنی بٹ’ رائے ناصر نقشبندی’ میاںکاشف’ فیصل زمان خان نے شیخ اعجاز احمد کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم 9 مئی کو جلوسوں کی شکل میں آپ کی قیادت میں افواج پاکستان سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ریلی میں شرکت کریں گے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد نے مشکل میں ساتھ دینے والے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا گذشتہ دنوں جب ڈپٹی کمشنر سے میرا اختلاف ہوا تو میرے چاہنے والوں نے میرا بہترین انداز میں ساتھ دیا جس کیلئے میں ان کا مشکور ہوں’ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم افواج پاکستان اور اس کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ پاکستانی عسکری قیادت نے جس انداز میں بھارت کو جواب دیا’ پوری دنیا اس کی گواہ ہے’ انہوں نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود بھی گودی میڈیا تباہ شدہ رافیل طیاروں اور فوجی ہیڈکوارٹرز کو یاد کر کے آج بھی رو رہا ہے’افواج پاکستان نے جس جرات اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، اس نے خطے کی صورتحال کو بدل کر رکھ دیا’ انہوں نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بھی بہترین سفارت کاری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائیہ ہے’ معرکہ حق میں ہماری بہادر فوج نے انڈیا کو ناکوں چنے چبوائے اور جس طرح انہیں گھس کا مارا وہ پوری دنیا نے دیکھا’ انڈیا کا غرور خاک میں ملایا اور سات رافیل طیارے گرا کر پوری دنیا میں اسلام کا بول بالا کیا وہ مودی سرکار کبھی نہیں بھولے گا’ اس موقع پر انہوں نے میاں محمد نوازشریف کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں