معمر رانا کو نشے کی لت ان کی بیوی کی وجہ سے لگی ناصر ادیب کا دعویٰ

لاہور (شوبز نیوز) معروف رائٹر ناصر ادیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار معمر رانا کو نشے کی لت ان کی بیوی کی وجہ سے لگی ہے۔حالیہ پوڈ کاسٹ میں فلم رائٹر ناصر ادیب نے معمر رانا کی موجودہ صورت حال پر اظہار خیال کیا اور ان کے کیریئر کے زوال کی وجوہات بیان کیں۔انہوں نے کہا کہ ہر انسان شہرت کو سنبھال نہیں پاتا جو لوگ اپنی کامیابی کو صحیح طریقے سے نہیں سنبھالتے وہ مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ماضی میں معمر رانا کی اہلیہ بھی ان کی زندگی کے کچھ منفی پہلوئوں میں پیش پیش رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں