معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 4افراد زخمی

گوجرہ (نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے چار افراد کو شدید زخمی کر دیاگیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر518گ ب کے محمد عاشق وغیرہ کی گائوں کے ریاض وغیرہ کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہو گئی جس پر ریاض اور عرفان وغیرہ نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمدعاشق محمد حفیظ ،محمد وقاص اور محمد شاہد شدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں فوری طور پر طبی امدادکی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔جبکہ ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں