فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن، محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر عطیہ بخاری نے فیصل آباد ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا جس کا مقصد سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، جدید ویٹرنری تشخیصی و علاج کی سہولیات اور محکمانہ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آباد میں قائم جدید آپریشن تھیٹر، ویٹرنری ایکسرے فیسلٹی، کانفرنس ہال اور الٹراسانڈ فیسلٹی کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے جدید طبی سہولیات کی افادیت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ان وسائل کے ذریعے مویشی پال حضرات کو بروقت، معیاری اور موثر ویٹرنری خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے۔انہوں نے ڈویژنل ڈائگناسٹک لیبارٹری فیصل آباد کا بھی دورہ کیاجہاں بیماریوں کی تشخیص، نمونہ جات کے تجزیے اور لیبارٹری خدمات کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال243 ر۔ب جھوک کھرلاں اور سول ویٹرنری ہسپتال 239 ر۔ب خانوآنہ، فیصل آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی بروقت اور معیاری تکمیل پر زور دیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر روبینہ انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سہیل احمد انجم بھی ہمراہ تھے۔پروجنی ٹیسٹنگ پروگرام کے حوالے سے ڈاکٹر دانش (LPO فیصل آباد) نے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ایویلیوایشن کو پروگرام کی پیش رفت، اہداف، حاصل شدہ نتائج اور آئندہ حکمت عملی پر جامع بریفنگ دی۔انہوں نے پروگرام کے مثر نفاذ، مویشیوں کی بہتر نسل کشی، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور جینیاتی استعداد کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے ترقیاتی منصوبے جدید ویٹرنری سہولیات کی فراہمی، بیماریوں کی بروقت تشخیص، علاج کی بہتر سہولیات اور مویشی پال حضرات کو معیاری خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف لائیوسٹاک سیکٹر مزید مستحکم ہوگا بلکہ کسان برادری کی معاشی خوشحالی اور صوبے میں مویشیوں کی پیداوار میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن کے دفتر کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP)، پروجنی ٹیسٹنگ پروگرام، جاری ترقیاتی سکیموں اور محکمانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفاف عملدرآمد اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے مختلف پہلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے میڈیا سیل کا دورہ کیاجہاں میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر ریحانہ کنول نے میڈیا سیل کی کارکردگی، ڈیجیٹل میڈیا مہمات، عوامی آگاہی پروگرامز اور محکمانہ سرگرمیوں کی مثر تشہیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے میڈیا سیل کی پیشہ ورانہ اور مثر کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں مثر ابلاغ عوام تک محکمہ کی خدمات، حکومتی اقدامات اور کسان دوست پروگراموں کی بروقت رسائی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور فیصل آباد ڈویژن کا میڈیا سیل اس ضمن میں قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔




