ملائیشیا میں تعینات پاکستانی کونصلر کی خدمات قابل تعریف ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے ملائیشیا میں تعینات پاکستانی کمرشل قونصلر محترمہ طاہرہ جاوید کی خدمات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور کمرشل قونصلر ملائیشیا کیلئے پاکستانی برآمدات بڑھانے کے ساتھ ساتھ وہاں سے جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری پاکستان لانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ پاکستان سے آنے والے بزنس کمیونٹی کے وفود کو بھی ہر ممکن سپورٹ اور راہنمائی دی جا رہی ہے۔ دریں اثنا چیمبر کے سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر انجینئر عاصم منیر نے بھی محترمہ طاہرہ جاوید کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے فیصل آباد چیمبر کے وفد کے حالیہ دورہ ملائیشیا کے دوران انہیں ہر ممکن سہولتیں مہیا کرنے کے علاوہ پاکستانی سفیر سے بھی ملاقات کرائی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ملکوں میں تعینات کمرشل قونصلر کو بھی طاہرہ جاوید کی طرح کام کرنا چاہیے تاکہ ملکی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں