فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت چوک سے جامعہ چشتیہ چوک جانب آنیوالی روڈ پر واسا کی سیوریج لائن سیٹلڈ ہونے کے معاملہ پرکمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے میڈیا رپورٹس پر فوری ایکشن لیااورایم ڈی واسا ثاقب رضا بھاری مشینری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔کمشنر نے بتایا کہ سیوریج لائن کی درستگی کا عمل کل شام تک مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سیوریج لائن کی بحالی کے فوری بعد میونسپل کارپوریشن روڈ کی مرمت وبحالی اور کارپٹنگ کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ واسا اور میونسپل کارپوریشن کے افسران موقع پر موجود رہ کر تمام عمل کی نگرانی کررہے ہیں اور شہریوں کی مشکلات دور اور انہیں ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔




