فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی خصوصی کاوشوں سے ملت روڈ حق باہو چوک میں سیٹلڈ ہونے والی ڈرینج اور سیوریج لائنوں کی مرمت مکمل کر کے آپریشنز بحال کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا انجینئرز نے مسلسل دن رات کام کرتے ہوئے ڈرینج اور سیوریج لائن کی مرمت کا مشکل کام ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے اور یہ واسا افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ چینل ون ایف اور سیوریج لائن کی بحالی سے چباں روڈ، اسلامیہ پارک، خدیجہ محمود ٹرسٹ ہسپتال روڈ، طارق آباد اور نگہبانپورہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کے سیوریج آپریشنز مکمل ہو چکے ہیں اور سیٹلڈ لائنز کی مرمت اور بحالی کے دوران متعلقہ علاقوں کے مکینوں کی جانب سے تعاون پر واسا انتظامیہ ان کے مشکور ہیں اور صارفین کا اعتماد ہی واسا فیصل ا باد کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات مہیا کرنا اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔




