ملت ٹاؤن پولیس نے نوجوان کے قاتل ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملت ٹائون پولیس نے پسند کی شادی کرنے کے خواہش مند لڑکے کو گھر بلا کر نوجوان کو قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینکنے والے ماں بیٹا کو گرفتار کر لیا، تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کا شہباز ملزم زکریا کی بہن سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھااور اسد کا ملزمان کے گھر آنا جانا تھا، جبکہ ملزم زکریا اس شادی سے ناخوش تھا اس نے اپنی والدہ آمنہ بی بی سے ملکر شہبا زکو بہانے سے گھر بلایا اور اس کے گلے میں رسہ ڈالر کر ابدی نیند سلا دیا اور بعد ازاں نعش مکھن والا پل کے قریب پھینک دی تھی تاہم ایس ایچ او ملت ٹائون علی اکبر نے دوران تفتیش شک پڑنے پر زکریا اور اس کی والدہ آمنہ بی بی کو حراست میں لیکر باز پرس کی تو ماں بیٹے نے اعتراف جرم کرلیا جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کر دی اندھے قتل کا سراغ لگانے پر سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون اور اس کی ٹیم کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں