کراچی(بیوروچیف) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایران جنگ سیمنٹ کی فروخت پر اثر انداز ہوئی ہے۔ سیمنٹ مینوفیکچررز کے اعلامیہ کے مطابق مارچ میں سیمنٹ کی کھپت 0.91فیصد اضافے سے 37.45 لاکھ ٹن رہی۔ مقامی کھپت 30.97 لاکھ ٹن جبکہ برآمدات 6.56فیصد اضافے سے 6.48لاکھ ٹن رہی۔ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال کے 9ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 9.8فیصد بڑھ کر 3.854کروڑ ٹن رہی۔ اعلامیہ کے مطابق اس دورن سیمنٹ کی مقامی کھپت 10.61فیصد اضافے سے 3.16کروڑ ٹن رہی، ابتدائی 9مہینوں میں سیمنٹ کی برآمد 6.25فیصد بڑھ کر 69.4لاکھ ٹن رہی۔ اعلامیہ کے مطابق تیل اور کوئلہ کی قیمتوں میں اضافے سے سیمنٹ سپلائی چین میں خلل پڑسکتا ہے۔




